ٹویٹر X سے پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ بہت ہی آسان طریقہ
اگر آپ نے اپنے X اکاؤنٹ کی ریچ بڑھانی ہے اگر بڑھ نہیں رہی آپ پریشان ہیں کہ مستقل لکھ بھی رہے ہیں اس کے باوجود بھی نہیں بڑھ رہی ہے تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ریچ کیسے بڑھاتے ہیں ۔
01 سب سے پہلے آپ کسی ایک موضوع پر مستقل دس پندرہ دن لکھتے رہیں ۔ چاہے وہ کوئی بھی موضوع ہو سیاسی ہو یا سماجی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر آپ کا جو قاری ہے اس کا ذہن مختلف موضوعات پر الجھنا نہیں چاہیے
02 پوسٹ میں ایسے غیر مہذب الفاظ کا استعمال نہ کریں جس سے آپ کے قاری کی دل آزاری ہوتی ہو مثلاً آپ کسی کو گالی دیتے ہیں یہ ایکس کی پالیسی کے خلاف ہے جو کہ آپ کے اکاؤنٹ پر خود بخود سٹرائیک آجاتی ہے جس سے آپ کی آئی ڈی ریچ خود بخود ختم ہو جاتی ہے
03 کسی ایسے موضوع پر ہر گز نہ لکھیں جس سے کسی فرقے کے جذبات مجروح ہوتے ہوں ۔ فرقہ وارانہ گفتگو سے پرہیز کریں ۔۔ فرقہ وارانہ گفتگو اور مذہبی منافرت سے آپ کے اکاؤنٹ کی ریچ رپورٹنگ کی صورت میں گر سکتی ہے جب لوگ آپ کے اکاؤنٹ کو رپورٹ کرتے ہیں تو وہ وجہ بھی ساتھ لکھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے اکاؤنٹ کی ریچ ختم ہوجاتی ہے
04 اگر آپ ٹوئٹر پر ویڈیوز لگاتے ہیں تو کوشش کریں ایسی ویڈیوز لگائیں جو کمیونٹی سٹینڈرڈ کے خلاف نہ ہو ۔ کاپی رائٹ جس میں نہ ہو اگر آپ کی لگائی ہوئی ویڈیو پر کاپی رائٹ وائلیشن آگیا تو ریچ ختم ہو جائے گی ۔ یا پھر ایسی کوئی ویڈیو لگاتے ہیں جو کمیونٹی سٹینڈرڈ کے خلاف ورزی ہوجاتی ہے تو خود بخود آپ کے اکاؤنٹ کی ریچ ختم ہو جائے گی کوشش کریں اپنا ذاتی اور مثبت کانٹینٹ اپلوڈ کریں ۔ ریچ بھی بڑھے گی اور آپ کا پیغام بھی وائرل ہوگا ۔
05 اگر آپ ٹوئٹر ایکس مستقل استعمال کرتے ہیں تو کم از کم آپ بیس سے پچیس منٹ کے وقفے کے بعد پوسٹ اپلوڈ کیا کریں ۔ پوسٹوں کی اپڈیٹنگ کے درمیان وقفے کا ہونا بے حد ضروری ہے اگر آپ مناسب وقفہ نہیں رکھتے تو آپ کی پہلے والی پوسٹ زیادہ لوگوں تک نہیں پہنچ سکے گی ۔۔
06 روزانہ کی بنیاد پر کم از کم آپ کو پندرہ سے بیس پوسٹیں کرنی ہونگی جو کہ تواتر کے ساتھ چلتی رہی تب جا کر آپ کے اکاؤنٹ کی ریچ بڑھے گی ۔۔ اگر آپ ایک ہی دن میں پندرہ سے بیس پوسٹیں نہیں کرتے اور ایک دن پوسٹ ڈالی اگلے تین چار دن غائب رہے پھر آئے پھر پسٹ ڈالی اور رونا شروع کر دیا کہ ریچ نہیں آرہی تو بھئی اس کے لیے آپ کو تواتر کے ساتھ لکھنا پڑے گا۔ مستقل مزاجی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر لکھیں گے تو ریچ بڑھے گی ایک دن لکھا اگلے ہفتے غائب رہے تو کیسے ریچ بڑھے گی جو ایک دن میں ملی تھی وہ اگلے چار پانچ دنوں میں غائب ہو جائے گی ۔
Comments
Post a Comment